شبیر حسین ہاشمی نے ستمبر 2015میں بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔وہ داؤد لارنس پور لمیٹڈ اور اینگرو پاور جن قادر پور لمیٹڈ کے بورڈز کے آزاد ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔وہ دی ہیلپ کیئر سوسائٹی کے بورڈ آف گورنرز میں بھی شامل ہیں جو لاہور میں مستحق بچوں کیلئے K-12اسکول کا انتظام دیکھتی ہے۔۔
شبیر حسین ہاشمی صاحب کو پروجیکٹ فنانسنگ اور پرائیوٹ ایکویٹی کا 30سالہ تجربہ ہے۔اپنے سابقہ تجربے میں شبیر حسین ہاشمی کو بطور CDC/Actisنامزد کنندہ 24بورڈ ڈائریکٹر شپس جبکہ 11آزاد بورڈ ڈائریکٹر شپس کا تجربہ ہے۔
ایگزیکٹو کردار میں شبیر حسین ہاشمی صاحب نے ایکٹس کیپیٹل میں پاکستانی آپریشنز کی قیادت کی، جوابھرتی ہوئی مارکیٹس میں سب سے بڑے پرائیوٹ ایکویٹی انویسٹرز ہیں۔ایکٹس سے قبل وہ پاکستان اوبنگلہ دیش میں سی ڈی سی گروپ کے وسیع علاقائی پورٹ فولیو کے ذمہ دار تھے۔ان کا یو ایس ایڈ سے طویل تعلق رہا ہے جبکہ کچھ وقت کیلئے پاکستان میں بالخصوص توانائی سیکٹر کی پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کے میدان میں ورلڈ بینک کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
شبیر ہاشمی داؤد کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان سے گریجویٹ انجینئر ہیں جبکہ جے ایف کینیڈی یونیورسٹی امریکہ سے ایم بی اے ڈگری ہولڈر ہیں۔