پرویز غیاث نے مارچ 2010 میں بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔
وہ جنوری 2017سے حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر اور ہاؤس آف حبیب کے وائس چیئر مین آٹو موٹیو ہیں۔ حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن میں شمولیت سے پہلے اگست 2005 سے دسمبر2016 تک پرویز غیاث انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رہے ہیں۔
وہ شیل پاکستان کے بورڈ کے آزاد ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔
پرویز غیاث انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اِن انگلینڈ اینڈ ویلز کے فیلو ہیں اور اکنامکس اور اسٹیٹیسٹکس میں بیچلرز ڈگری ہولڈر ہیں۔