عمران سعید نے اپریل2018میں بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔
وہ ایم آئی ٹی سلوان اسکول آف مینجمنٹ میں انٹر پرینؤر شپ اور انوویشن فیکلٹی میں بطور جزو وقتی ٹیچر پڑھاتے ہیں۔ایم آئی ٹی انٹر پرائز فورم کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہوں نے سینٹرل امریکہ اور جنوبی ایشیا کے لئے انٹر پرینئیورئل ایکو سسٹمز کا آغاز کیا اور انہیں مکمل کیا۔
عمران سعید ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن کے شریک بانی بھی ہیں، جوکہ عالمی سطح پر خواندگی کا غیر منافع بخش ادارہ ہے جہاں ٹیکنالوجی کے مسلسل اور باقاعدہ استعمال سے دنیا بھر میں بچے پڑھنا، لکھنا اور ریاضی کے سوالات حل کرنا سیکھتے ہیں۔
وہ OPEN کے بانی گلوبل پریزیڈنٹ ہیں جو کہ دنیا بھر میں پاکستان کی سب سے بڑی انٹر پرینؤر شپ اور لیڈر شپ آرگنائزیشن ہے۔
قبل ازیں عمران سعید نے NTTڈیٹا کا آغاز کیا اور اس کی ڈیجیٹل پریکٹس کے سربراہ رہے۔یہاں وہ 7000افراد پر مشتمل ٹیکنالوجی کنسلٹنگ آرگنائزیشن کے سربراہ رہے۔کین سے قبل عمران سعید 13سال تک انٹر پرینئیور رہے۔ اس دوران انہوں سے کامیابی سے 2 سافٹ ویئر پروڈکٹ اور سروسز کمپنیوں کا آغاز کیا۔ اوپن انوائرنمنٹ جو بعد ازاں IPOبنی اور اس کے بعد نیٹ نیو مینا (2005میں کین کو فروخت کی گئی)۔ انٹرنیٹ سیکیوریٹی ٹیکنالوجی میں ان کا ایک پیٹنٹ بھی ہے جو انہوں نے سٹی بینک کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ کمپیوٹر ورلڈ نے انہیں 2013کیلئے سرکردہ 100آئی ٹی لیڈرز میں شامل کیا۔
پاکستان میں گورننس کے رولز میں، جناب عمران سعید اس وقت کراچی ایجوکیشن انیشی ایٹو بورڈ اور اس سے قبل پہلے اینگرو کارپوریشن کے بورڈ میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
عمران سعید نے براؤن یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی انڈر گریجویٹ ڈگری حاصل کی جبکہ ہاؤرڈ یونیورسٹی سے بزنس میں پوسٹ گریجویشن کیا۔