حسین داؤد

چیئرمین

حسین داؤد چیئرمین   حسین داؤد اپریل 1974 میں بورڈ میں شامل ہوئے۔   حسین داؤد نے داؤد ہرکولیس گروپ اور اس کے سرمایہ کاریوں کو گذشتہ 50 سالوں سے اس مقصد اور نظر کے ساتھ چلایا کہ ایسے شعبوں میں قابل ذکر حصہ ڈالا جائے جو معیشت اور معاشرے کی ترقی میں اہم ہیں۔ حسین داؤد اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے ہیں اور ملک کے اہم مسائل کے حل پر بھی غور کرتے ہیں۔ ان کی زیر نگرانی اینگرو کمپنی، پاکستان میں کام کرنے کی خواہشمند دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کی اولین ترجیح بن کر ابھری۔   انسانی ترقی کے لئے پرعزم، حسین داؤد، داؤد فاؤنڈیشن (ٹی ڈی ایف) کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں شامل ہیں۔ 1962 میں قائم شدہ، ٹی ڈی ایف رسمی وغیر رسمی تعلیم کے کیلئے  دو طرفہ انٹرایکٹو جگہوں کی تعمیر میں کوشاں ہے، جن کے ذریعےاجتماعی تبدیلی پیدا کی جا سکے۔ حسین داؤد کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (کے ایس بی ایل) کے بورڈ آف گورنرز کے بانی اور چیئرمین ہیں، جو کہ کامیاب رہنمائِ کی تربیت گاہ اورایک گریجویٹ مینجمنٹ اسکول ہے ۔ وہ 1992 سے ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے ممبر ہیں اور انہیں جمہوریہ اٹلی کی جانب  سے2008 میں “Ufficiale Ordine Al merito della Repubblica Italiana” ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔   حسین داؤد نے امریکہ کی کیلوگ اسکول آف مینجمنٹ، نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے اور برطانیہ کے شیفیلڈ یونیورسٹی سے میٹالرجی (Metallurgy) میں گریجویٹ کیا۔