COMMUNITY
اینگرو فاؤنڈیشن
اینگرو فاؤنڈیشن اس پرجوش یقین کے ساتھ قائم ہوا کہ منافع سے بالاتر مقصد سے ہی تمام تجارتی سرگرمیوں کو بامقصد معنی ملتے ہیں۔ پندرہ سال سے ہم نے اس جدت کی نہ صرف تائید کی ہے بلکہ اس جدت کے حامل افراد کو مکمل با اختیار بنانے میں اپنا کردار بھی ادا کیا ہے اور ان پارٹنرز کی حمایت بھی کی ہے جو اِن کمیونیٹیز میں جہاں ہم کام کرتے ہیں،دیرپا تبدیلی لانے کے لئے ہمارے بنیادی عزم کے عین مطابق ہیں، جہاں ہم دیرپا تاثر کی حامل تبدیلی کے اقدامات کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ معاشرتی اور معاشی اثر کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے اینگرو فاؤنڈیشن نے ایک ایسے کاروباری ماڈل کی نشاندہی کی ہے جو ہمارے معاشرے کے کم مراعات یافتہ افراد کیلئے ہے۔ ایسی جگہوں پر ہی اینگرو کے کاروبار کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ یہ ماڈل ہمارے معاشرے کے پسماندہ افراد کو ممکنہ ابھرتے ہوئے کاروباری شراکت داروں کی حیثیت سے سامنے آنے اور ہماری بزنس چین میں وینڈر، کسٹمر اور ملازمت اختیار کرنے کے قابل بناتا ہے۔