چیئرمین کا حصص داروں کو پیغام - 2019

حسین داؤد

چیئرمین

محترم شیئر ہولڈرز،

ہمارا یہ اعزاز ہے کہ 31 دسمبر 2019 کو ختم ہونے والے سال کے لئے آپ کو آپ کی کمپنی کی سالانہ رپورٹ پیش کریں۔ کمپنی پر آپ کا اعتماد اور بھروسہ مستقبل کے کاروباروں میں سرمایہ کاری کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔

ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آپ کی کمپنی کو اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک سرمایہ کار کمپنی کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔ یہ آپ کی کمپنی کی نمو کی سمت میں ایک نمایاں تبدیلی ہے۔ ہمارا سفر ایک پرانے کم قیمت کھاد بنانے والے اور اسے مارکیٹ کرنے والے ادارے سے مستقبل کی معیشت میں سرمایہ کاری کرنے والے ادارے کی شکل میں ترقی کر گیا ہے۔

بورڈ نے اپنے سرمایہ کاری کے فلسفے کی بنیاد کے طور پر آپ کی کمپنی کے ایسے رہنما اصولوں کو فروغ دیا جس میں کاروباری شخصیت، نمو اور جدت پذیر ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے۔ رہنما اصول، ایک عالمی نقطہ نظر کو قبول کرتے ہوئے، پاکستان کی تعلیمی اور معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے رہنما اصولوں کے اطلاق میں کامیابی کیلئے ہم نے انسانی ترقی کو اپنی تنظیم کا بنیادی اصول بنایا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی کمپنی کے پاس موجود انتہائی قابل افراد کی مدد سے کامیابی کا بہترین موقع ملے گا۔ یہ وہ لوگ ہیں جو انتہائی پیشہ ور ہونے کے ساتھ اچھے اخلاق اور بہترین کردار کے مالک بھی ہیں۔

اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ میں ہماری سرمایہ کاری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور ہم بہترین ا قدار اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مستقل کوشش کرتے ہیں۔ بورڈ یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے کہ آپ کی کمپنی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 25 بہترین کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس کامیابی کے لئے بورڈ چیف ایگزیکٹو، ان کی ٹیم اور تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

مزید یہ کہ، یہ ہمارا اعزاز ہے کہ آپ کی کمپنی کی سمت کے تعین میں بورڈ کے غیر معمولی کردار کی تعریف کریں۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آپ کا بورڈ آف ڈائریکٹرز انتظامیہ کو ہدایت دے کر قابل ستائش کام کر رہا ہے۔ کرونا وائرس کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جارہے ہیں اور اس کے نتیجے میں عالمی اور پاکستان معیشتوں پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوں گے، جس سے مستقبل کے نا قابل ِ یقین حد تک مشکل ہونے کی توقع ہے۔ اس طرح کے مشکل ماحول میں، ہم اس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرکے اپنے ذمے اپنی قوم کی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔ تاہم، ہم خاص طور پر اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔

آخر میں، برائے مہربانی آپ کی کمپنی پر آپ کے مسلسل اعتماد اور بھروسے کے لئے ہمارا پر خلوص شکریہ قبول کریں۔

حسین داؤد شہزادہ داؤد
چیئرمین وائس چیئرمین